اسلام آباد(جنگ نیوز)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، بنوں چھاؤنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے۔، پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا ہے۔
اسلام آبادبانی پی ٹی آئی،سابق سپیکر قومی اسمبلی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد و دیگر سیاسی...
ایبٹ آباداسلام آباد اور کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کسی قسم کے جانی یا مالی...
ملتان ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نےنشترہسپتال کے نیوڈائیلسز یونٹ میں انتظامیہ و طبی عملہ کی مبینہ غفلت...
اسلام آباد چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ،عمر...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر...
لاہور محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
لاہور وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور...