اسلام آباد(جنگ نیوز)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، بنوں چھاؤنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے۔، پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا ہے۔
کراچی طورخم سرحد کی بندش، 5ہزار سے زائد ٹرک پھنس گئے،تجارتی رکاوٹیں دور نہ ہوئیں تو پاکستان اہم تجارتی...
لاہور،کراچی بلوچستان ٹرین حملہ،پنجاب و سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادمتفقہ منظور کرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں...
کراچیممتاز ہندوستانی تاجر پر تنقیدی خبر کی اشاعت کے بعد ایک امریکی صحافی کی بھارتی شہریت منسوخ کر دی گئی جس...
ملتان تین یوم سے بجلی کی بندش کے خلاف ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹریک پر دھرنا، گزشتہ تین روز سے لوکو شیڈ ریلوے...
اسلام آباد وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیر ملکی خاتون صحافی کی بیزاری پر سرفراز بگٹی کی ناراضی۔ تفصیلات...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں ا ایل ڈی اے کو ماحول دوست عمارتوں کی سرٹیفکیشن کے...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ کی منظوری کے بعد ماتحت عدلیہ کے 6 ججوں کے تبادلوں کی منظوری دیدی گئی،ایڈیشنل...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت 4700 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 14 ہزار روپے فی تولہ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ...