عدت نکاح کیس ،خاور مانیکا کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل دائر

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کیخلاف اپیل دائر کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کالعدم قرار دینے کی استدعاکردی ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ 13 جولائی کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، تین فروری کا سزا کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کیا جائے ، 13 جولائی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔