لاہور (اے پی پی) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال نو مئی کے واقعات میں جناح ہائوس میں جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، زین قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کے کیس میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں6 اگست تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ گذشتہ روز سماعت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،اعظم سواتی اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔ عدالت نے تفتیشی کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ شامل تفتیش ہوں، عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں چھ اگست تک توسیع کردی ۔
تحریر: سید نیئر الدین احمدمحترم ڈاکٹر ایس جے شنکر صاحب،پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کو ہمارے ملک میں شنگھائی...
کراچیکراچی پریس کلب سندھ رواداری مارچ کے شرکا پر تشدد، 11پولیس اہلکار معطل۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے...
نئی دہلیبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی...
میلسی کراچی میں تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تحریک لبیک کے کارکن...
ملتان ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر گداگری میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 مسافروں کو گرفتار کر لیا،...
ملتان پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پچ...
لاہور11 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر کو قائم ہوئے 77 سال پورے ہوگئے۔ اس روز 1947 میں واہگہ...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا...