لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کے زیر التوا مقدمات ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کا حکم دے دیااور جن احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں وہاں سے زیرِالتواء مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے صرف 3 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات ہیں جبکہ دیگر 7 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں ، اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر1، 4، 7 اور 8 میں کوئی بھی مقدمہ زیرِ التواء نہیں ہے تاہم احتساب عدالت نمبر 2 میں 36 مقدمات زیرِ التواء ہیں، اسی طرح احتساب عدالت نمبر 3 میں 18مقدمات زیرِ التواء ہیں جبکہ احتساب عدالت نمبر6 میں 11 مقدمات زیرِ التواء ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے احکامات کی روشنی میں متذکرہ احتساب عدالتوں میں زیرِالتواء 65 مقدمات کو باقی تین عدالتوں میں منتقل کیا جائے گا،احتساب عدالت نمبر 2 کے مقدمات احتساب عدالت نمبر5میں منتقل کئے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر3کے مقدمات کو احتساب عدالت نمبر10میں منتقل کیا جائیگا جبکہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر6میں زیرِالتواء مقدمات کو احتساب عدالت نمبر9 میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تحریر: سید نیئر الدین احمدمحترم ڈاکٹر ایس جے شنکر صاحب،پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کو ہمارے ملک میں شنگھائی...
کراچیکراچی پریس کلب سندھ رواداری مارچ کے شرکا پر تشدد، 11پولیس اہلکار معطل۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے...
نئی دہلیبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی...
میلسی کراچی میں تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تحریک لبیک کے کارکن...
ملتان ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر گداگری میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 مسافروں کو گرفتار کر لیا،...
ملتان پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پچ...
لاہور11 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر کو قائم ہوئے 77 سال پورے ہوگئے۔ اس روز 1947 میں واہگہ...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا...