25ٹن گندم وہاڑی سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

20 جولائی ، 2024

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر) ٹرالر کے ذریعے 25ٹن گندم وہاڑی سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،گذشتہ روز سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر تعینات محکمہ خوراک کے عملہ نے چیکنگ کے دوران ٹرالر کو روک کر جانچ پڑتال کی تواس میں 25ٹن گندم لوڈ تھی جسے ڈرائیور غلام عباس وہاڑی سے کراچی لیجا رہاتھا۔ طلب کرنے پر پرمٹ‘ کاغذات فراہم کرنے میں ناکام رہا جس پر محکمہ خوراک کے عملہ نے گندم ضبط کرنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور کو ٹرالر سمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔