نیویارک (عظیم ایم میاں) ری پبلکن پارٹی کے کنونشن اور ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب کے حوالے سے 45 اور 47 کے اعداد کو اس لئے مقبولیت حاصل ہوگئی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے 45 ویں صدر منتخب ہو کر چار سال تک اقتدار میں رہ چکے ہیں اور اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو وہ امریکا کے 47؍ ویں صدر ہوںگے‘ اس سلسلے میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے لاکھوں کی تعداد میں 45؍ اور 47؍ کے ہندسوں اور امریکی نشانات کے ساتھ ٹوپیاں بھی مارکیٹ میں فروخت کیلئے آگئی ہیں لیکن امریکا میں پی ٹی آئی کے بعض حامی اسے پاکستان کی داخلی سیاست سے جوڑ کر انہیں انتخابی فارم 45؍ اور 47؍ سے جوڑ کر تعلق پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے بعض حلقے ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے اور بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے اور دیگر واقعات میں اشتراک اور مماثلت پیدا کرکے دونوں کے برسراقتدار آنے کی خوش کن توقعات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ جب ڈونالڈ ٹرمپ امریکا کے 47؍ ویں صدر منتخب ہو کر اقتدار میں آئیں گے تو وہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پاکستان میں اقتدار میں و اپس لانے اور پی ٹی آئی کی مشکلات دور کرنے میں رول ادا کریں گے۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت اسموگ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جو اہم...
کوئٹہکوئٹہ کے ضلع کچھی میں ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا...
لاہورحکومت پنجاب نے 13اسسٹنٹ کمشنر زسمیت25افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ...
ملتانایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کےلئے دوبارہ درخواستیں طلب کرلی گئیں تفصیل کے مطابق...
ملتانوزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبہ کیلئے چھ کروڑ کے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا بتایا گیا ہے کہ رواں...
لاہور قابل اعتماد دوست چین نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، لاہور چیمبر کے صدر میاں...
ملتان، شجاع آباد، بوریوالہ تحریک انصاف ملتان میں پاور شو نہ کر سکی، دعووں اور اعلانات کے باوجود مقامی...