کراچی(سٹاف رپورٹر) خواتین ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں دفاعی چیمپئن بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا، پاکستانی کھلاڑی کھیل کے کسی شعبے میں حرف کے خلاف مزاحمت نہ کرسکیں،ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف108 رنز بنا سکی، رہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 16گیندوں پر 22رنز بنائے، جواب میں بھارت کےپہلی وکٹ کے لئے شان دار85رنز نے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا،بھارت نے تین وکٹ پر109رنز بناکر سات وکٹ سے میچ اپنے نام کرلیا،سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کی، میچ کے بعد پاکستانی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ فرق دو پاور پلے کا تھا، وہیں ہم ہار گئے۔گر آپ پاور پلے جیتتے ہیں تو آپ گیمز جیتتے ہیں۔ ہم نے وکٹ دیکھی ہے اور ہم اگلے میچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔بولنگ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا،۔ ہمیں اکٹھے ہو کر اگلے میچ کے منصوبوں کے بارے میں بات کرنی ہے،بھارتی کپتان ہر من پریت کور نے کہا کہ ہماری بولرز اور اوپننگ جوڑی نے میچ کو ہمارے حق میں کردیا،پہلا میچ ہمیشہ دباؤ کا کھیل ہوتا ہے لیکن ہم نے اسے اچھی طرح سنبھالا۔ ہماری پوری ٹیمنے بہت اچھا کھیلا۔ جب ہم بولنگ کرتے ہیں تو ہم ابتدائی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں اور بیٹنگ میںاچھی شروعات کرتے نظر آتے ہیں اس لیے اسمرتی اور شفالی کو کریڈٹ جاتا ہے۔
تحریر: سید نیئر الدین احمدمحترم ڈاکٹر ایس جے شنکر صاحب،پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کو ہمارے ملک میں شنگھائی...
کراچیکراچی پریس کلب سندھ رواداری مارچ کے شرکا پر تشدد، 11پولیس اہلکار معطل۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے...
نئی دہلیبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی...
میلسی کراچی میں تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تحریک لبیک کے کارکن...
ملتان ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر گداگری میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 مسافروں کو گرفتار کر لیا،...
ملتان پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پچ...
لاہور11 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر کو قائم ہوئے 77 سال پورے ہوگئے۔ اس روز 1947 میں واہگہ...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا...