اسلام آبا د(طا ہر خلیل )سری لنکا میں قید پاکستانیو ں کی وا پسی کیلئے فو ری اقداما ت کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تما م اخراجا ت وفا قی وزیر عبدالعلیم خان برداشت کرینگے ۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں کئی برس سے قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا،سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔علا وہ ازیں وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا احسن اقدام، سری لنکا میں گزشتہ کئی سال سے پھنسے ہوئے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ وفاقی وزیر نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی و وطن واپسی کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ گزشتہ 3 ماہ سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے سری لنکن حکام سے رابطے میں تھی لیکن اخراجات اور مالی ادائیگیوں میں دشواری کے باعث پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے قیام کی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ،جس کے تحت سوشل کیئر ورکر...
اسلام اباد پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار کر لیا گیا، پیکا ایکٹ کے...
اسلام آباد شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی کے بعد بنگلہ دیش کے سابق صدر محمد عبدالحامد رات 3 بجے ہنگامی...
پیرسفرانسیسی اخبارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرشدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مودی نے جلتی آگ پر...
کراچی بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل ہی رہے گا ، سات مئی کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو...
لاہور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخارینےکہا ہے کہ بھارت کےخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کاکہنا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور...