سرکاری سکولوں کے بعد کالجز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش

20 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں کے بعد کالجز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش کردی گئیں، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابقکالجز کی عمارتیں شام کے وقت پرائیویٹ سیکٹر کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کےمختلف کورسزکیلئے دی جائیں گی ،یہ سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی ہیں جس پر مزید ورکنگ رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ورکنگ پلان کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ حتمی فیصلہ کریں گی اور کالجز میں اے آئی ،آئی ٹی سے متعلقہ کورسز کروائے جائیں گے۔