کراچی(نیوزڈیسک)پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع افغان مارکیٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں چمن سے پاکستانی فائر بریگیڈ نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔افغان میڈیا کے مطابق آگ بیٹریوں کی دکانوں میں لگی۔ جس نے اسپیئر پارٹس کے 15 سے زائد دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے آسمان سے بات کرنے لگے تھے۔خوفناک آگ بھڑکنے پر قندھار سے ریسکیو ٹیم پہنچی لیکن ناکافی ہونے پر افغان حکام نے بارڈر پر تعینات فرنٹیئر کور کے حکام کے ذریعے چمن کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور مدد مانگی۔جس پر پاکستان کے علاقے چمن سے فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔افغان حکام نے اس برادرانہ مدد پر ایف سی اور چمن کے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت اسموگ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جو اہم...
کوئٹہکوئٹہ کے ضلع کچھی میں ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا...
لاہورحکومت پنجاب نے 13اسسٹنٹ کمشنر زسمیت25افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ...
ملتانایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کےلئے دوبارہ درخواستیں طلب کرلی گئیں تفصیل کے مطابق...
ملتانوزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبہ کیلئے چھ کروڑ کے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا بتایا گیا ہے کہ رواں...
لاہور قابل اعتماد دوست چین نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، لاہور چیمبر کے صدر میاں...
ملتان، شجاع آباد، بوریوالہ تحریک انصاف ملتان میں پاور شو نہ کر سکی، دعووں اور اعلانات کے باوجود مقامی...