اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار

20 جولائی ، 2024

لاہور،گجرات(کر ائم رپو رٹرسے،نمائندہ جنگ)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی القاعدہ کےسرکردہ جنگجو امین الحق کو گجرات سے گرفتار کرلیا ۔ڈی ائی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران امین الحق کو گجرات کے قریب سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ۔ ڈی ائی جی سی ٹی ڈی کے مطابق امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردامین الحق ملک میںبڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا ۔