شجاع آباد: خودکشی کے چار واقعات میں 3افراددم توڑ گئے

20 جولائی ، 2024

شجاع آباد (نامہ نگار) خودکشی کے چار مختلف واقعات میں تین افراد دم توڑ گئے ، ایک تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے پر 24 سالہ شہزاد نے خود کو گولی مار کر جان دے دی، گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر رحمان آباد کے احمد رضا نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اور دم توڑ دیا، بستی اللہ یار کے محمد شہزاد نے زہریلی گولیاں کھا لیں، شہزاد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بستی جئی کے عامر مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سےجان کی بازی ہار گیا، پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔