چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت کا نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

20 جولائی ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، تین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔ حکومت پنجاب نے چینی اور غیرملکی وفود کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں لینے کی تجویز تیار کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تین بلٹ پروف فارچونر اور تین ٹیوٹا ہائی ایس خریدنے کی تجویز تیار کی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس سمری کی منظوری دیدی ہے۔اس پراجیکٹ پر سترہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں پول میں رکھی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں چینی اورغیرملکی وفود کی موومنٹ کیلئے استعمال ہونگی۔