وہاڑی، کورٹ فیس میں اضافے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال

20 جولائی ، 2024

وہاڑی (نمائندہ جنگ) حکومت کی جانب سے کورٹ فیس میں اضافہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی، وکلا نے کام بند کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس سے سائلین پریشان بھی دکھائی دئیے اس حوالہ سے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کاشف منیر پھول خان نے کہا کہ کورٹ فیس دو روپے سے ایک دم بڑھا کر پانچ سو اور ہزار روپے کرنے سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہوں گی جب تک کورٹ فیس کم نہیں ہوگی ہڑتال جاری رکھیں گے۔