ہیلتھ سینٹر مظفر آباد میں ایک شخص لاش چھوڑ کر فرار

20 جولائی ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ہیلتھ سنٹر میں ایک شخص نعش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔مظفرآباد پولیس کو رولر ہیلتھ سنٹر کے ملازم مشکور حسین نے اطلاع دی کہ زبیر نامی شخص ایک نعش لیکر ہسپتال آیا جس نے بتایا کہ یہ میری بھانجی کا خاوند ہے جس نے خود پر قینچی کا وار کر خودکشی کرلی مذکورہ شخص کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی اور زبیر نامی شخص ہسپتال سے رفوچکر ہوگیا ، پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔