PTIکی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست تیار

20 جولائی ، 2024

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی اورمجوزہ نام سامنے آگئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلی دونوںکے لیے تجویز کیا گیا ہے ۔تجویز کردہ نام بانی چیئرمین کے سامنے رکھے جائیں گے اور بانی چیئرمین کی منظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ ایوب،روبینہ خان،عائشہ بھٹہ سمیت صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کا نام بھی پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ روبینہ رضوان،روبینہ جمیل،اور اشمہ شجاع کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لے تجویز کیے گئے ہیں ۔