کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان کے سوال مخصوص نشستوں کے فیصلے پرن لیگ کا سخت ترین ردعمل،پوزیشن کا فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کا آئینی بریک ڈاؤن کے خطرے کا بیان بہت سنجیدہ ہے اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہئے،عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اداروں کی اس لڑائی میں پورا ملک تکلیف اٹھائے گا،خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی باتیں کر کے عدلیہ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں،ارشاد بھٹی نے کہا کہ اسحاق ڈار اور عطاء تارڑ کی باتوں سے لگ رہا ہے سب کچھ منصوبہ بندی سے ہورہا ہے، اعزاز سید کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اطلاع دیدی ہے کہ ماورائے آئین کام ہونے جارہا ہے آ پ نے جو بندوبست کرنا ہے کرلیں۔بینظیر شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کا آئینی بریک ڈاؤن کے خطرے کا بیان بہت سنجیدہ ہے اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہئے، مریم نواز اور خواجہ آصف سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں، حکومت شاید آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے حق میں عدلیہ کے فیصلے ماننے سے انکار کردے جس کے نتیجے میں آئینی بریک ڈاؤن ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملیں اس کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا تو آئینی بحران پیدا ہوجائے گا، حکومت کے پاس آپشن ختم ہوگئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگادے گی، مریم نواز کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے اگلے چیف جسٹس کے ساتھ تصادم کا ماحول پیدا ہوگا۔عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی باتیں کر کے عدلیہ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار اور چیئرمین سہیل پاشا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد وزیر سمندرپار پاکستانیزچوہدری سالک حسین نے ویٹی کن سٹی میں سابق امریکی صدر جوبائیڈن سمیت اہم...
بہاول پور صوبہ بھرکی 4015 یونین کونسلزکو ایک ارب 20کروڑ 45لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے...
کراچی یکم فروری سے 20 اپریل 2025 تک قومی اسمبلی کی تقریباً 26 فیصد اور صوبائی اسمبلیوں کی 42 فیصد پٹیشنز کا فیصلہ...
ملتان پنجاب حکومت ملتان میں ناردرن بائی پاس کی اپ گریڈیشن، سروس روڈز ، انڈر پاس اور گرین بیلٹس کی تعمیر پر...
لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین ʼبلٹ ٹرینʼ...
پشاور ٹانک میں سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیداراور مزدوروں کو اغواء کرلیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹانک...
لاہور اے این ایف نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 720...