اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسلامی مالیاتی خدمات میں بہترین بین الاقوامی طریقوں کو رائج کرنے کے سلسلے میں اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ آرگنائزیشنوں کی طرف سے اسلامی مالیاتی اداروں اے اے او آئی ایف آئی کیلئےتعمیل اور وضاحت کی بنیاد پر جاری گورننس اور اخلاقی کاروبار کے سات مزید شرعی معیارات اپنانے کا اعلان کر دیا، ایس ای سی پی بتدریج اے اے او آئی ایف آئی کے اکاؤنٹنگ اور شرعی معیارات کو اسلامی مالیاتی خدمات کے معیار کے طور پر اپنا رہا ہے جس کا مقصد مقامی کاروباری تناظر میں کاروباری طریقوں میں ہم آہنگی اور معیار کو یقینی بنانا ہے، ایس ای سی پی کے ریگولیٹری دائرہ کار میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا اہتمام کیا گیا ہے نئے معیارات ریگولیٹڈ سیکٹرز میں اسلامی مالیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنائینگے، لین دین میں شفافیت اور تعمیل کو بہتر بنائینگے اور سٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافہ کرینگے، اسلامی مالیاتی اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات کو اپنانے کے حوالے سے ایس ای سی پی نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات اور آگے کے طریقے وضع کریگی۔
ڈیرہ غازیخان ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کی قبائلی فورسز، بورڈر ملیٹری پولیس اور بلوچ لیویز میں 27 سال کے طویل...
کوئٹہکوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 38 کلومیٹر ریکارڈ کی...
راولپنڈی صوبائی حکومت کے زیر اہتمام راولپنڈی کےسات سرکاری ہسپتالوں کے زکوۃ فنڈ میں60فیصد تک کٹوتی کی گئی...
اسلام آبادنیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایشیا ہاوسنگ سوسائٹی راولپنڈی کے 200 متاثرین میں ان...
اسلام آباد سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے143ارب روپے مالیت کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور ان میں...
خضدار نال روڈ پر واقعہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےچار لیویز اہلکار شہید ہو گئے...
ملتان پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسپیشل ایجوکیشن، ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر، معدنیات، اور دیگر...
ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلیے ضلعی انتظامیہ اور ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں...