اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسلامی مالیاتی خدمات میں بہترین بین الاقوامی طریقوں کو رائج کرنے کے سلسلے میں اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ آرگنائزیشنوں کی طرف سے اسلامی مالیاتی اداروں اے اے او آئی ایف آئی کیلئےتعمیل اور وضاحت کی بنیاد پر جاری گورننس اور اخلاقی کاروبار کے سات مزید شرعی معیارات اپنانے کا اعلان کر دیا، ایس ای سی پی بتدریج اے اے او آئی ایف آئی کے اکاؤنٹنگ اور شرعی معیارات کو اسلامی مالیاتی خدمات کے معیار کے طور پر اپنا رہا ہے جس کا مقصد مقامی کاروباری تناظر میں کاروباری طریقوں میں ہم آہنگی اور معیار کو یقینی بنانا ہے، ایس ای سی پی کے ریگولیٹری دائرہ کار میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا اہتمام کیا گیا ہے نئے معیارات ریگولیٹڈ سیکٹرز میں اسلامی مالیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنائینگے، لین دین میں شفافیت اور تعمیل کو بہتر بنائینگے اور سٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافہ کرینگے، اسلامی مالیاتی اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات کو اپنانے کے حوالے سے ایس ای سی پی نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات اور آگے کے طریقے وضع کریگی۔
تحریر: سید نیئر الدین احمدمحترم ڈاکٹر ایس جے شنکر صاحب،پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کو ہمارے ملک میں شنگھائی...
کراچیکراچی پریس کلب سندھ رواداری مارچ کے شرکا پر تشدد، 11پولیس اہلکار معطل۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے...
نئی دہلیبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی...
میلسی کراچی میں تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تحریک لبیک کے کارکن...
ملتان ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر گداگری میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 مسافروں کو گرفتار کر لیا،...
ملتان پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پچ...
لاہور11 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر کو قائم ہوئے 77 سال پورے ہوگئے۔ اس روز 1947 میں واہگہ...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا...