جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زون 6 کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل

20 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) زیر تعمیر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زون 6 کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔فرنیچر، گلاس ورک اور ائر کنڈیشنرز کی فٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور سٹاف کے لئے ملٹی نیشنل کمپنی کے دفاتر کی طرز پر ورک اسٹیشنز قائم کر دئیے گئے ہیں۔اسی طرح افسران اور سٹاف کے دفاتر کےلئے فرنیچر کی ترسیل بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لئے کنکشن فراہم کرنے کا کام جاری ہے۔مرکزی داخلی گیٹ کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے اور بلڈنگ تک آنیوالے انر روڈ کو کارپٹ کردیا گیاہے جبکہ بلڈنگ کے بیرونی حصے کو پینٹ کا آخری کوٹ کیا جارہا ہے۔سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے جمعہ کے روز بلڈنگ کے فنشنگ کے کام کا جائزہ لینے کے لئے سائیٹ کادورہ کیا۔سیکرٹری سروسز نے بلڈنگ کے مختلف حصے دیکھے اور احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سروسز ونگ 22 جولائی کو نئی بلڈنگ میں شفٹ ہوجائےگا۔