دالبندین (نامہ نگار)پاک ایران ریلوے ٹریک پر دو مال بردار ٹرینیوں کی8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔کوئٹہ سے دالبندین آنے والی مال بردار ٹرین کی تین بوگیاں پیشوک کے مقام پر پٹری سے اتریں۔ ٹرین میں ریلوے کامرمتی ودیگر ضروری سامان تھا ۔ریلوے عملے نے بحالی کا کام شروع کردیا ہے پاک ایران ریلوے لائن دالبندین سیکشن کی بحالی کاکام جاری ہے۔ ادھر تفتان کے قریب کوئٹہ سے زاہدان جانے والی مالبردار ٹرین کی چاول سے بھری 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ٹرین تفتان کے قریب لیس آب کے مقام پر پٹری سے اتری ہے جس کی سبب نوکنڈی سیکش میں بھی پاک ایران ریل سروس معطل ہے دونوں سیکشن کے بحالی کے لئے ریلوے کا عملہ کام میں مصروف ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی اور وسائل کی کمی سے عملہ کو سخت مشکلات درپیش ہیں اس کے باوجود بہت جلد پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کیا جائے گا ۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...