کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبد الرحیم زیارتوال نے کیسکو چیف شفقت علی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر او ڈی واپڈا شوکت جوگیزئی ، پارٹی ضلع سبی کے سیکرٹری ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک،اللہ ڈنہ خجک ، ایڈووکیٹ آفتاب مرغزانی اور دوران ترین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے صوبے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام اور زمینداروں کو درپیش مشکلات ، بالخصوص شدید گرمی میں سبی و ہرنائی کے دیہاتوں میں بجلی کی بندش اور واپڈا کی مجرمانہ غفلت کی نشاندہی اور اس پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کیسکو حکام پر زور دیا کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے بجلی کی بندش کے باعث شدید گرمی میں عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کا ازالہ کریں کیونکہ سبی ایشیا کا گرم ترین علاقہ ہے اور یہاں بجلی کی بندش سے عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ دن رات بجلی نہیں اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے ۔ کیسکو حکام کی جانب سے شکایات کو نہ صرف سناگیا بلکہ انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی و...
اسلام آ باد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ،حج آپریشن 2026 آخری مرحلے میں داخل ،اور اب...
کراچی امریکا نے اینتھروپک کو غیر ملکی شہریوں کیلئے جدید اے آئی ماڈلز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فِیبل 5اور...
باجوڑ باجوڑمیں فریقین کے درمیان پولیس کی کوششوںسے تنازعہ ختم ہوگیا، مورچے مسمار کردیئے گئے۔طلاعات کے مطابق...
کراچیبرطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مار...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...