خضدار‘مختلف واقعات میں مدرسہ طالبعلم سمیت3جاں بحق‘6زخمی

21 جولائی ، 2024

خضدار(نامہ نگار)خضدار میں تین مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق اور6زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیراوہ کے مقام پر درس و تدریس میں مشغول مدرسہ کے طلباء پر مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم محمد حسنین ولد علی اکبرموقع پر جاں بحق جبکہ چھ طلبا فرید احمد ،احمد علی، محمد عمر، محمد آصف، محمد جان اورسرفراز زخمی ہو گئے ۔لاش اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ۔دوسرا واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک دس سالہ بچہ رکشہ سے گر گیااورپیچھے سے آنے والے مزدا ٹرک کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دی جبکہ رکشہ اور مزدا ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ،تیسرا واقعہ قومی شاہراہ پر سنی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیاجس کی شناخت امام بخش کے نام سے ہوئی۔