ملکی مسائل کا حل آزادانہ و شفاف انتخابات ہیں‘ جمعیت

21 جولائی ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات سرفراز شاہوانی سالار حافظ سعداللہ آغا معاون اطلاعات میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کو بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ واحد حل ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو دوبارہ مولانا کے پاس آنا پڑے گا ۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے قائد جمعیت کے مشوروں اور تجاویز پر عمل نہ کرکے ملک کو معاشی وسیاسی طور پر غیر مستحکم کردیا۔ جمعیت نے 2018کے الیکشن کی طرح 2024کے الیکشن کو بھی مسترد کردیا ہے کیونکہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا ، جب تک آزادانہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جاتا مسائل کا حل ممکن نہیں ۔