یمن کے شہر حدیدہ اور بندرگاہ میں ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا

21 جولائی ، 2024

حدیدہ (اے ایف پی)حوثی کے زیر انتظام میڈیا نے بتایا کہ بندرگاہی شہر حدیدہ اور بندرگاہ میں ایندھن کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حدیدہ میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ حوثی کے زیرانتظام المسیرہ ٹیلی ویژن نے سلسلہ وارحملوں کی اطلاع دی، جس نے بندرگاہ پر ایندھن ذخیرہ کرنے کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔یہ حملے حوثیوں کے ڈرون حملے کے ایک دن بعد ہوئے ،جب اسرائیل کے فضائی دفاع کو ناکام بناتے ہوئے ڈرون تل ابیب کی ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکرایا اور ایک شہری کو ہلاک کر دیا، جس پر اسرائیل نےجوابی کارروائی کی دھمکیاں دی تھیں۔جبکہ برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ یمن کے ساحل کے قریب ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون سے دو بار حملہ کیا گیا،تاہم، نقصان کے باوجود جہاز نے اپنا سفر جاری رکھا۔برطانوی بحریہ کے زیر انتظام یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا کہ یہ حملہ آبنائے باب المندب کے قریب یمن کے شہر موخا سے 64 ناٹیکل میل شمال مغرب میں ہوا۔