کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سندھ نے 22جولائی کو کیرتھر کینال سے بلوچستان کو اسکے کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے، پٹ فیڈر کینا ل کی صفائی کیلئے ٹینڈر ہوگیا ہے آئندہ ہفتے بھل صفائی کاکام شروع ہوجائے گا ۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کا گیٹ گر جانے سے پچھلے ایک ماہ سے پانی کا بحران ہے،صوبائی حکومت کی کوشش ہے اس بحران کو حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے سندھ حکومت سے رابطہ کرکے صوبے کی نہریوں میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا ہے سندھ حکومت نے 22جولائی کو کیرتھر کینال سے بلوچستان کو اسکے کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔صادق عمرانی نے بتایا کہ 2022میں آنے والے سیلا ب میں پٹ فیڈر کینا ل میں مٹی بھر گئی تھی جس کی صفائی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے موجودہ حکومت کی کوششوں سے 62ارب روپے کی لاگت سے300کلومیٹر طویل پٹ فیڈر کینا ل سے مٹی کی صفائی کے ٹینڈر ہوگئے ہیں اس پر کاکام کا آغاز اگلے ہفتے شروع ہوگا۔ میر صادق عمرانی نے بتایا کہ محکمہ آب پاشی نے صوبے کی تمام نہروں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جامع رپورٹ تیار کی ہے جو جلد وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کی جائے گی ۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی و...
اسلام آ باد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ،حج آپریشن 2026 آخری مرحلے میں داخل ،اور اب...
کراچی امریکا نے اینتھروپک کو غیر ملکی شہریوں کیلئے جدید اے آئی ماڈلز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فِیبل 5اور...
باجوڑ باجوڑمیں فریقین کے درمیان پولیس کی کوششوںسے تنازعہ ختم ہوگیا، مورچے مسمار کردیئے گئے۔طلاعات کے مطابق...
کراچیبرطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مار...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...