کوئٹہ+ تربت ( اسٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک راہگیر زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق تربت کا رہائشی شاہ گل ولد گل محمد گزشتہ روز گوادر اسٹاپ کےقریب بریانی کے ٹھیلے پر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے لاڑکانہ روانہ کر دی گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ تربت لیویز کے مطابق نامعلوم افراد نے ایران سے آنے والے ٹائلز کے ٹرالر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ٹرالر کا آگے والا حصہ جل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تربت کے علاقے شہرک میں سی پیک پر ٹائل لے جانے والی ٹریلروں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا اور دو ٹرالروں میں سے ایک کو نذر آتش کرکے تباہ دوسرے ٹرالر کے ٹائروں کو فائرنگ کرکے پھاڑ دیا گیا ۔ ٹریلر کو آگ لگنےکے بعد سی پیک روڈ کا راستہ بند ہوگیا ۔ حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...