سات روز بعد دولہا بننے والے نوجوان کو نا معلوم افراد نے گولی مار دی

21 جولائی ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا مقتول کی سات روز بعد شادی تھی جناح روڈ سول ہسپتال کے سامنے چاول چھولے کی ریڈھی لگاتا تھا شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا پولیس کے مطابق پشتون آباد کے علاقے گلی نمبر 14کا رہائشی نوجوان سید ولی ولد شاہ محمد اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کے سامنے پہنچا چھوٹا بھائی گھر کا دروازہ کھولنے کیلئے گیا تو اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے بتایا مقتول جناح روڈ سول ہسپتال کے سامنے چاول چھولے کی ریڈھی لگاتا تھا اور سات روز بعد مقتول کی شادی ہونی تھی شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا ۔پولیس نے ولد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔