بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری وقت کی اہم ضرورت ہے،جماعت اسلامی

21 جولائی ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ بنوں کے عوام نے امن کے حصول،دہشت گردی وآپریشن کے خلاف امن مارچ کرکے یکجہتی واتحادکابہترین مظاہرہ کیاامن مارچ پرفائرنگ امن دشمنوں کی سازش ہے حکومت فائرنگ کرنے والوں کوبے نقاب کر کے عبرتناک سزادے۔امن مانگنے والوں پرفائرنگ کرنے والوں کے خلاف پوری قوم متحدہے۔ جماعت اسلامی امن مارچ پرحملہ کرنے والوں کی شدیدمذمت کرتی ہے۔بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ بنوں کے عوام کی طرح امن کے قیام کیلئے مخلصانہ جدوجہدکی ضرورت ہے جب عوام متحدہوکر نکلے گی تو امن قائم ہو گا۔جماعت اسلامی پختونخوا میں فوجی آپریشن کی ہر فورم پر مخالفت کرتی چلی آرہی ہے۔امن کی بھیک مانگنے والوں پر فائرنگ کے بجائے امن دیا جائے۔ اس طرح کے واقعات سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس قسم کے واقعات نفرت ،تعصب ،دوریاں ،دشمنیاں پیداکرکے ملک وقوم کوتباہ کرتے ہیں۔