رئیسانی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا نوٹس لیا جائے،جمعیت نظریاتی

21 جولائی ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا حافظ عبیداللہ مولوی رحمت اللہ حقانی مولانا محمدابراہیم ‘ آغا ابراہیم شاہ حاجی دادمحمد حاجی نادر خان اچکزئی‘ حاجی محمد نور اخونذادہ ‘مولوی صالح محمد مولوی محمد صادق نے کہا کہ وزیراعلی رئیسانی روڈ کی تعمیر میں ٹھیکیدار کی سست روی کا نوٹس لیا جائے کمشنر کو بھی آگاہ کرنے کی باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی 2018 سے شروع ہونیوالی منصوبے آج تک بھی مکمل نہ ہو سکا رئیسانی روڈ گندگی اور کچروں کے ڈھیر بن چکی ہے بارشوں سے شہر بھر کی کچرے رئیسانی روڈ کے ڈھیر لگے ہیں رئیسانی روڈ چلنے کی قابل نہیں گندے پانی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود 5 فیصد بھی خرچ نہیں ہوئے ہیں سست روی کی وجہ سے سڑکوں کی توسیع راحت کی بجائے عذاب اور اذیت کا باعث بن گیا انہوں نے کہا کہ حکومت زیرالتوا سڑک کے تعمیراتی کام پر ٹھیکیدار کو سختی سے پابند کیا گیا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کام کو تیز کیا جائے وزیراعلی عوامی توقعات کے مطابق تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے۔