ایرانی حمایت یافتہ جنگجوئوں کے تازہ حملوں کا بدلہ لیں گے، امریکی جنرل

21 جولائی ، 2024

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی فوج کے چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو بران نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ اس ہفتے کے دوران عراق میں نشانہ بنائے گئے اپنے فوجیوں کا بدلہ لے گا۔ امریکی فوج کے اعلی ذمہ دار کا یہ بیان گذشتہ روز سامنے آیا ہے جب وہ کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔امریکی پینٹاگون نے اسی ہفتے عراق میں نشانہ بنائے گئے فوجیوں کے حوالے سے ذمہ داری ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں پر عائد کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا اس ماہ ہونے والا پہلا واقعہ ہے۔ تاہم جنرل سی کیو بران ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں کے حملے کی وجوہات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے۔