کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے بیان میں فلسطینیوں پر جاری ظلم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں کو پنجروں میں بند کرکے ظلم اور بربریت کی انتہا کی جارہی ہے سدی تیمان کیمپ میں مسلمان قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ ظالم اور جابر اسرائیل تمام جنگی اصول کو پست پشت ڈال کر بہت ہی ڈھٹائی کے ساتھ غیر انسانی اقدام کر رہا ہے عالمی اداروں کو ان عقوبت خانوں میں نہیں چھوڑا جا رہا ہے اور نہ ہی ریڈ کراس کو قیدیوں کی مسائل کیلئے رسائی دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ ظلم اور بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اس بابت اسرائیل نے تاریخ میں ایک تاریک باب رقم کیا ہے۔بچوں اور عورتوں پر جس طرح ظلم کیا جا رہا ہے عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ انھوں نے عالمی اداروں سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں جاری ظلم پر مجرمانہ خوشی توڑنے اور اس طرف توجہ کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی و...
اسلام آ باد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ،حج آپریشن 2026 آخری مرحلے میں داخل ،اور اب...
کراچی امریکا نے اینتھروپک کو غیر ملکی شہریوں کیلئے جدید اے آئی ماڈلز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فِیبل 5اور...
باجوڑ باجوڑمیں فریقین کے درمیان پولیس کی کوششوںسے تنازعہ ختم ہوگیا، مورچے مسمار کردیئے گئے۔طلاعات کے مطابق...
کراچیبرطانوی امیگریشن حکام اور پولیس نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر قائم احتجاجی کیمپ پر چھاپہ مار...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آبادایک ماہ کے اندر آئی ڈراپس کی قیمت دگنی ہونے کا معاملہ سینئر صحافی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر...