اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں ہے ؟ یہ ایک ہی ہیں ،دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں گا اگر میں نے اقتدار میں آنا ہو؟ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کاانعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں ،کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، ہماری پارٹی پر تو پہلے سے ہی پابندی تھی ہمیں تو الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا ہے ،پارٹی کاچیئرمین،وائس چیئرمین اور صدر توپہلے سے ہی جیل میں تھے ،یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں تو الیکشن کمیشن پر آئین کا آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو زندہ نہیں چھوڑوں گا،میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں، اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں،انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کھل جائیں یہ اسی لیے جج تبدیل کر رہے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز سنٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی ہے جب تک قوم ساتھ نہ ہو؟ ،وزیراعلی کے پی سے کہوں گا کہ بنوں واقعہ پر سخت موقف اختیار کریں،موجودہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہائوس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا ہے ؟موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، ملک میں تو پہلے سے ہی مارشل لا ء نافذ ہے، ایس آئی ایف سی کیا ہے؟حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے،نو مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،یہ کمیشن کیوں نہیں بنا رہے ہیں؟نو مئی کے دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی ہیں؟ ۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ جج ٹھیک نہیں ہیں،جج تب ٹھیک تھے جب انکے مقدمات ختم کئے گئے تھے؟۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انویسٹی گیٹو جرنلسٹ دی نیوز فخر...
جدہ / کراچی / اسلام آباد سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے حج 2025کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔پہلی پرواز 29اپریل اور آخری...
راولپنڈی بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے، نفرت کی سیاست کو مسترد...
کراچی اسپین میں خاتون ٹیچر نے انٹومیکل باڈی سوٹ پہن کر طلبہ کو معلومات فراہم کیں، ویرونیکا ڈیوک کے شوہر نے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت صحت کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی...
نوابشاہ قاضی احمد کے گاؤں میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افرادکو قتل کردیا ملزم...
کراچی افغان باشندوں کی بے دخلی کے لئے مقرر وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم3سوسےزائد...