اسلام آباد(جنگ رپورٹر)احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کی زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس میں عمران خان کے وکلاء نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کر لی جبکہ بشری بی بی کے وکلاء آئندہ سماعت پرزبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کریں گے ۔،عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 2 گواہان کو طلب کر لیا اورریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی ۔گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزم عمران خان اور بشریٰ بی کو پیش کیا گیا ، نیب کی جانب سے امجد پرویز سردار مظفر عباسی اور نیب لیگل ٹیم جبکہ ملزمان کی جانب سے چوہری ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے اور بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل پیش نہیں ہوئے، ہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد زرعی ترقیاتی بینک کے...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے...
اسلام آباد اٹھارہ اپریل 2026 تک کی کرشنگ اور چینی پیداوار رپورٹ وزیر اعلی مریم نواز شریف کو مل گئ ھے جس کے...
اسلام آباد نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصر کے...
اسلام آباد پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر امپورٹ \ایکسپورٹ خالد ببلانی نے...
کراچی شوبزنس کی جادو نگری کی شہزادی رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خانکے ساتھ بیاہ رچالیا۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع میں اب تک تقریباً 400 امریکی فوجی زخمی ہو...
راولپنڈی پشاور ائرپورٹ سےجعلی دستاویزات پربیرون ملک جانے والے 2مسافروں کوحراست میں لے لیاگیا،ترجمان ایف...