کراچی(نمائندہ جنگ) بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بال ٹمپرنگ کےالزامات پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارٹون گیری کہیں اور چل سکتی ہےاس طرح کا کارٹون نما رویہ افسوسناک ہے ۔جس سے شائقین کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، ڈیوائس لگاکر سوئنگ کروانے کا الزام انتہائی عجیب ، پاکستان گیا تو 3گیندیں دکھاؤں گا ۔بھارتی میڈیا کو انٹر ویو میں محمد شامی کاکا کہنا تھا کہ پاکستانی ہم سے کبھی خوش نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے پاکستان کے خلاف جو کارکردگی دکھائے گا اس بولر کو ٹارگٹ بنایا جائے گا۔انضمام نے ٹی ٹوئنیٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت بولروں خاص طور پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان گیاتو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سکھایااور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھا چاہیے۔ بال میں ڈیوائس لگاکر سوائنگ کروانے کا بیان انتہائی عجیب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے مان لیں کے ڈیوائس لگا کر گیند کرادی اور بٹن الٹا دب گیا تو پھر کیا ہوگا۔ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انویسٹی گیٹو جرنلسٹ دی نیوز فخر...
جدہ / کراچی / اسلام آباد سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے حج 2025کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔پہلی پرواز 29اپریل اور آخری...
راولپنڈی بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے، نفرت کی سیاست کو مسترد...
کراچی اسپین میں خاتون ٹیچر نے انٹومیکل باڈی سوٹ پہن کر طلبہ کو معلومات فراہم کیں، ویرونیکا ڈیوک کے شوہر نے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت صحت کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی...
نوابشاہ قاضی احمد کے گاؤں میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افرادکو قتل کردیا ملزم...
کراچی افغان باشندوں کی بے دخلی کے لئے مقرر وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم3سوسےزائد...