لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کی اپیل کورٹ کے تین لارڈ جسٹسز نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30جولائی 2024 سے پہلے قانونی اخراجات کی مد میں ایم کیو ایم کے قائد اور بانی الطاف حسین کو 65000 پونڈ ز(تقریباً 23333855 روپے یا تقریباً 23.3 ملین روپے) ادا کرے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم پی میں اپنے سابقہ عقیدت مندوں کے خلاف اپیل کورٹ میں دو دن کی سماعت جیت لی جو اگست 2016 میں ان سے منحرف ہو گئے تھے۔الطاف حسین کی اپیل منظور کرنے اور ایم کیو ایم پی کے حق میں پہلے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے تین ججوں کے متفقہ فیصلے کے بعد عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، کورٹ آف اپیل سول ڈویژن نے ایم کیو ایم پی کو 65000 پونڈز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عام طور پر، عدالتیں ہارنے والے فریق کو دعویداروں یا جیتنے والے فریق کو ایسی ادائیگی کرنے کا حکم دیتی ہیں جب مدعا علیہان کی طرف سے ایسی درخواستوں کی مخالفت کی جاتی ہے۔عدالت نے الطاف حسین کو ان کے وکیل کے اکاؤنٹ میں 77760 پونڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے - یہ رقم حسین کو پہلے جمع کرانے کو کہا گیا تھا جب سنگل بنچ کے جج نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ایم کیو ایم کے ترجمان مصطفیٰ عزیزآبادی نے جیو نیوز کو بتایا کہ حسین جلد ہی ایم کیو ایم پی کے خلاف دیوالیہ اور کمپنیوں کے جج کلائیو جونز کے سامنے مقدمے کی سماعت کے پہلے حصے کے دوران اٹھنے والے قانونی اخراجات کے لیے عدالت میں 100000 پونڈز سے زائد کا دعویٰ دائر کریں گے ۔ایم کیو ایم پی کے رہنما اور کیس کے دعویدار سید امین الحق نے جیو اور دی نیوز کو کراچی سے فون پر بتایا کہ وہ لندن میں اپنے وکیل کو عدالتی احکامات کی تعمیل کرنے کی ہدایت کریں گے۔سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کرنے والی جماعت ہیں۔ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ ہم نے کیس دیوالیہ اور کمپنیوں کے جج کلائیو جونز کے سامنے واضح طور پر جیت لیا اور ہم دوبارہ جیتیں گے۔ایم کیو ایم لندن ایسا ظاہر کررہی ہے جیسے کیس ختم ہو گیا ہو۔ایسانہیں ہے۔یو کے کورٹ آف اپیل نے کچھ حل طلب مسائل کو دیکھنے کے لیے کیس کو واپس نچلی عدالت کو بھیج دیا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم وہاں دوبارہ جیتیں گے۔برطانیہ کی جائیدادیں ایم کیو ایم پی کی ہیں اور ہم یہ جائیدادیں اپنے اہل خانہ یا اپنے کارکنوں اور شہداء کے فائدے کے لیے حاصل کریں گے۔ ابتدائی فیصلے کو کالعدم کرنے کے بعد، تین لارڈ جسٹسز کی طرف سے عدالتی حکم یہ ہدایت کرتا ہے کہ آئینی مسئلہ کو مزید سماعت کے لیے ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا جائے گا، ایسی سماعت دیوالیہ اور کمپنیوں کے جج جونز کے علاوہ کسی اور جج کے سامنے ہو گی۔ مزید سماعت کا مقصد یہ طے کرنا ہو گا کہ کیا دعویدار سید امین الحق ایم کیو ایم پی کے نمائندے کی حیثیت سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے اپریل 2016 کے آئین میں 31 اگست/ یکم ستمبر 2016 کو کی گئی ترامیم آئینی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے پاس جواز ہے۔ گزشتہ ہفتے، برطانیہ کی اپیل کورٹ کے تین ججوں نے ایک سال قبل دیوالیہ اور کمپنیز کے جج کلائیو جونز کی طرف سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف الطاف حسین کی اپیل کو قبول کر لیا، جس میں مسٹر حسین کو لندن میں تقریباً 10 ملین پونڈز مالیت کی چھ جائیدادوں سے محروم کر دیا۔ ایم کیو ایم کے پاکستانی دھڑے کی قیادت سید امین الحق اور خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔الطاف حسین نے سنگل جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ جج بنیادی حقائق پر غور کرنے میں ناکام رہے کہ کس طرح کراچی میں ان کی پارٹی کو ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے ہائی جیک کیا جنہوں نے الطاف کو واپس نہیں جانے دیا۔ ایم کیو ایم نے اپنی 22 اگست 2016 کی تقریر اور پھر ڈاکٹر فاروق ستار اور سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی ( سی سی سی) کو رضاکارانہ طور پر اختیارات سے دستبردار کر دیا۔ آئی سی سی کے جج کلائیو جونز نے قرار دیا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید امین الحق ٹرسٹ کی جائیدادوں کا دعویٰ لانے میں حق بجانب ہیں۔ کہ حقیقی اور جائز ایم کیو ایم پاکستان میں مقیم تھی اور اس لیے لندن کی چھ جائیدادوں سے مستفید ہوئی۔ کورٹ آف اپیل کے ججوں لارڈ جسٹس آرنلڈ، لارڈ جسٹس موئلان اور لارڈ جسٹس نوگی نے ہائی کورٹ کے جج کلائیو جونز کے 13 مارچ 2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم پی ایم کیو ایم ہے اور الطاف حسین اور ان کے حامیوں کے پاس بطور ٹرسٹیز چیلنج کرنے کے لیے درست دفاع نہیں ہے۔ جمعرات کو الطاف حسین نے اپیل کورٹ میں اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انویسٹی گیٹو جرنلسٹ دی نیوز فخر...
جدہ / کراچی / اسلام آباد سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے حج 2025کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔پہلی پرواز 29اپریل اور آخری...
راولپنڈی بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے، نفرت کی سیاست کو مسترد...
کراچی اسپین میں خاتون ٹیچر نے انٹومیکل باڈی سوٹ پہن کر طلبہ کو معلومات فراہم کیں، ویرونیکا ڈیوک کے شوہر نے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت صحت کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی...
نوابشاہ قاضی احمد کے گاؤں میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افرادکو قتل کردیا ملزم...
کراچی افغان باشندوں کی بے دخلی کے لئے مقرر وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم3سوسےزائد...