اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے ہفتہ 20جولائی کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جتنا مرضی ظلم کرو‘ میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائوں گا‘ یہ سکیورٹی اہلکاروں کے بغیر کسی قانونی جواز کے بحریہ ٹائون کی عمارت میں گھسنے کے آج کے مناظر ہیں۔ ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے گرانے میں دلچسپی کس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے؟ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائی صرف یہ پیغام دیتی ہے کہ اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کریگا۔ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہونگی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود میں اپنے موقف پر قائم ہوں ’’بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی‘ کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں‘‘۔ چیئرمین بحریہ ٹائون کی میڈیا ترجمان ندا ظہور سے جب اس بارے ٹیلیفون پر تصدیق چاہی تو انہوں نے جنگ کو بتایا کہ یہ بیان 20جولائی کی شام جاری کیا گیا ہے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...