کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال تحریک انصاف نے الیکشن 2024 میں دھاندلی کے الزامات پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر لیا ہے، پی ٹی آئی کو اس اقدام سے سیاسی فائدہ ہوگا یا نقصان؟ اس کے جواب میں سنیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ الیکشن 2024 پاکستان کی تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہے،سکندر سلطان سمیت الیکشن کمیشن کے سارے ممبران کو برطرف کیا جائے،تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہاکہ پٹیشن سنجیدہ محسوس نہیں ہو رہی چونکہ یہ ٹاپ لیڈر شپ کی طرف سے نہیں آئی،تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ ریفرنس کے حوالے سے جو گراؤنڈ ہیں اس کو دیکھا جائے تو خانہ پوری لگ رہی ہے،تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہمیں اس درخواست کو اتنا سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ مین لیڈر شپ سے یہ درخواست جمع نہیں کرائی گئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں 2024 کے الیکشن پر بہت سوالات موجود ہیں۔تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہاکہ پٹیشن سنجیدہ محسوس نہیں ہو رہی چونکہ یہ ٹاپ لیڈر شپ کی طرف سے نہیں آئی ہے ۔ پٹیشن کو ملاحظہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ تقریر زیادہ ہے جبکہ اس میں حقائق کی کمی نظر آرہی ہے۔سنیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ بات سیاسی فائدہ یا قانونی فائدے کی نہیں یہ بات ملک کی ہے۔ کوئی ریلیف نہ ملے چیف الیکشن کمیشن کو پرائڈ آف پرفارمنس بھی مل جائے لیکن جو الیکشن کمیشن پر چارج شیٹ ہے اس میں کوئی کمی آئے گی۔ الیکشن کمیشن کا صرف ایک کام ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔ پاکستان میں کہیں چلے جائیں کسی بھی شہری سے پوچھیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی ، اکثریت اقلیت میں نہیں بدلی ، کراچی کا بلدیاتی انتخابات ٹھیک ہوادو صوبوں کا الیکشن کمیشن الیکشن کرواسکا اور الیکشن 2024 پاکستان کی تاریخ کا سب سے متنازع الیکشن ہے۔یہ تما م تر ناکامیاں الیکشن کمیشن کی ہیں،شفاف الیکشن کسی بھی پارٹی کے فائدہ یا نقصان سے بڑی چیز ہے۔ سکندر سلطان سمیت الیکشن کمیشن کے سارے ممبران کو برطرف کیا جائے۔تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ ریفرنس کے حوالے سے جو گراؤنڈ ہیں اس کو دیکھا جائے تو خانہ پوری لگ رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا انٹرا پارٹی کے حوالے سے جو فیصلہ تھا اس کی غلط تشریح کی گئی ہے اگر اس کو بنیاد بنا کر چلنا ہے تو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ نے بھی اپ ہیلڈ کیا تھا تو ان کو بھی پارٹی بنانا چاہیے تھا ۔ دوسری یہ بات ہے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے ایک پریس کانفرنس میں اس میں الیکشن ریگنگ کے حوالے سے بتایا جبکہ انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف بھی الزامات لگائے گئے تھے اس کو کسی نے فالو نہیں کیا وہ سب ہوا میں باتیں تھیں۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انویسٹی گیٹو جرنلسٹ دی نیوز فخر...
جدہ / کراچی / اسلام آباد سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے حج 2025کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔پہلی پرواز 29اپریل اور آخری...
راولپنڈی بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے، نفرت کی سیاست کو مسترد...
کراچی اسپین میں خاتون ٹیچر نے انٹومیکل باڈی سوٹ پہن کر طلبہ کو معلومات فراہم کیں، ویرونیکا ڈیوک کے شوہر نے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت صحت کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی...
نوابشاہ قاضی احمد کے گاؤں میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افرادکو قتل کردیا ملزم...
کراچی افغان باشندوں کی بے دخلی کے لئے مقرر وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم3سوسےزائد...