اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا،آئندہ ہفتے 22 سے 26 جولائی تک 5 ججز دستیاب ہونگے،روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتہ مقدمات کی سماعت کے لیے 5 سنگل اور 2 ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق کی چھٹیوں کے بعد واپسی ہوگئی ہے ،سوموار سے کیس سنیں گے۔