اسلام آباد (عمر چیمہ ) لاہور میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک شخصیت کو بہلا پھسلا کر قید کرنے کے الزام میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ہونے والوں میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ ایک پارٹی میں میزبانوں نے اس شخص کی قابل اعتراض تصاویر بنالیں۔ خواتین نے بعد میں اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس کا اے ٹی ایم کارڈ بھی نقد رقم نکالنے کے لئے استعمال کیا جاتارہا۔ اغوا کا واقعہ 2-3 دن پہلے پیش آیا تھا اور اس شخص کو ہفتے کو بازیاب کرایا گیا تھا۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ اغوا کاروں نے اسے رہا کیا یا پولیس نے اسے بازیاب کرایا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس خواتین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کو برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔ تفصیلات سے واقف ایک ذریعہ نے بتایا کہ اس شخص کی طرف سے ایک شکایت درج کروائی گئی تھی جس میں اس نے تفصیلات کا ذکر کیا تھا۔ تاہم، اس نے اس کی رجسٹریشن کسی اور کے نام پر کرنے پر اصرار کیا اس لیے یہ رپورٹ درج ہونے تک معاملہ غیر نتیجہ خیز رہا کیونکہ پولیس معروضی شکایت کنندہ پر کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔ اس کے ساتھ ہی مشتبہ افراد کی حراست کی قانونی حیثیت بھی سوالات کی زد میں آ گئی ہے کہ پولیس کس قانون کے تحت انہیں اپنے پاس رکھ سکے گی۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انویسٹی گیٹو جرنلسٹ دی نیوز فخر...
جدہ / کراچی / اسلام آباد سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے حج 2025کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔پہلی پرواز 29اپریل اور آخری...
راولپنڈی بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے، نفرت کی سیاست کو مسترد...
کراچی اسپین میں خاتون ٹیچر نے انٹومیکل باڈی سوٹ پہن کر طلبہ کو معلومات فراہم کیں، ویرونیکا ڈیوک کے شوہر نے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت صحت کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی...
نوابشاہ قاضی احمد کے گاؤں میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افرادکو قتل کردیا ملزم...
کراچی افغان باشندوں کی بے دخلی کے لئے مقرر وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم3سوسےزائد...