اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ پاور پرچیز ایگریمنٹ ( پی پی اے ) کا جائزہ لینے کے لیے وزیر بجلی سردار اویس لغاری کی سربراہی میں ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر پاور، وزیر آبی وسائل ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، سیکرٹری پاور ڈویژن ، چیئرمین نیپرا، سیکرٹری آبی وسائل اور چیئرمین واپڈا شامل ہیں جس کا مقصد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پرواجیکٹ کی سرنگ کے گرنے کے نیتجے صارفین کے ٹیرف کے مسائل پر ایک رپورٹ مرتب کرنا ہے، اس کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیزائن کی سنگین خرابیوں پر 2 رکنی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ چین میں اس پروجیکٹ کا معاملہ چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جس نے یہ منصوبہ بنایا، وزیراعظم نے نیلم جہلم پرہجیکٹ میں ڈیزائن کی سنگین خامیوں کا معاملہ اٹھایا اور خامی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ منصوبے کو جلد از جلد آپریشنل کیا جا سکے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...