اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک ریکوڈک میں سرمایہ کاری کریگا، میرے خیال میں درپیش حالات میں توقع کی جاسکتی ہے کہ قرضے رول اوور ہوں گے، وزیرخزانہ کا ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بیرونی فنانسنگ ایک اہم ذریعہ رہے گا، تاہم حکومت براہِ راست سرمایہ کاری اور کلائمٹ فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سرگرم ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان غیر ملکی حکومتوں اور قرض دہندگان سے بات کر کے اپنی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور قرضے حاصل کیے جاسکیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عملدرآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہم توقع کر سکتے ہیں کہ قرضے رول اوور ہوں گے، ہم نے قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہوئی ہے۔وزیرخزانہ کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے سبب بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے، جو آئی ایم ایف سے لی گئی فنانسنگ کے علاوہ ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسنگ سے پیدا ہونے والے فرق کو پورا کرنا قابل انتظام اور قابل عمل ہے۔ پاکستان اپنی حکمت عملی کو قرضوں کی ادائیگی میں توسیع پر بہت زیادہ انحصار کرنے سے آگے بڑھ کر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی طرف توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں جنوبی پاکستان میں تانبے اور سونے کی ریکوڈک کان بھی شامل ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...