کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔ ایران کی جوہری پیش قدمی کی ذمہ داری ان فیصلہ سازوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے امریکا کو جوہری معاہدے سے نکالا۔امریکی وزیرخارجہ نے اس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے امریکا کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ امریکا کی زیرقیادت 2015 میں ایرانی سے جوہری معاہدہ کیا گیا تھا تاہم امریکا 2018 میں اس معاہدے سے نکل گیا تھا۔
راولپنڈی عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنمایا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکا،اڈیالہ جیل...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے...
نئی دلی بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
اسلام آباد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے تصدیق کی ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہیں...