اسلام آباد (نیوز ایجنسی) پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے معاملے پر حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے حکومتی مطالبے کے باوجود چیئرمین پی اے سی کے لیے چار ناموں پر مشتمل پینل حکومت کو نہ بھجوایا جبکہ حکومت نے ایک بار پھر سنی اتحاد کونسل کو چار نام دینے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین پی اے سی بنانے کے لئے بضد ہے جبکہ حکومتی چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ کر چیئرمین پی اے سی کے لیے چار نام مانگے تھے تاہم حکومت چیئرمین پی اے سی کا منصب سنی اتحاد کونسل کو دینے کے فیصلہ پر قائم ہے۔حکومتی چیف وہپ طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو یہ منصب چاہیے تو چار نام فراہم کرنا ہوں گے، چار نام فراہم کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ خط لکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ایک ہی نام پر اصرار کررہے ہیں اس لیے چیئرمین کے انتخاب میں تاخیر ہورہی ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...