نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اوروفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہارافسوس کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن انتقال کرگئیں، وہ امریکا میں پاکستان کی توانا آوازتھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس کی رکن کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے خاندان اور حامیوں سے تعزیت کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیلا جیکسن پاکستان اور امریکا کے مضبوط تعلقات کی علمبردار تھیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدرآصف زرداری نے امریکی رکن کانگریس کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خواتین اوربچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی، پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ان کے کردار کو یاد رکھا جائے گا ، 2020 کے سیلاب کےدوران انکی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی امریکی رکن کانگریس کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت اور پاکستانی عوام سے وابستگی طویل تھی، انسانی حقوق، خواتین کے حقوق کی چیمپئن کی میراث رہنمائی کرتی رہے گی۔چیئرمین سینیٹ نے امریکی رکن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ایک مخلص دوست سےمحروم ہوگیا ہے۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شیلا جیکسن پاکستان کی بہترین دوست تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلا جیکسن لی کی عمر 74 برس تھی اور انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن کا شمار ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ عرصے تک ڈیموکریٹ کانگریس ممبرز میں ہوتا تھا۔شیلا جیسکن نے ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا اور انہوں نے پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔حکومت پاکستان نے ستمبر 2022 میں شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔شیلا جیکسن عوامی اجتماعات میں شرکت کے حوالے سے بھی مشہور تھی اور وہ اپنے علاقے ہیوسٹن کے لیے فیڈرل فنڈز لینے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے بھی جانی جاتی تھیں، انہوں نے 2009 میں شہر میں لائٹ سسٹم کی بہتری کے لیے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظور کروائی تھی۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...