اسلام آباد (این این آئی)190 ملین پونڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا نے استغاثہ کے گواہان وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزرا زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کرلی،بشریٰ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح کریں گے،استغاثہ کے مزید2گواہان بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیے گئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پونڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔سماعت کے دوران نیب کی جانب سے وکیل امجد پرویز اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے چوہدری ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکلا کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔سماعت کے دوران عمران خان کو انگریزی روزنامہ اخبار فراہم کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 2 گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے وکلا گواہان اعظم خان، زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح بھی مکمل کریں گے۔
کراچی ایران معاملے پرصدر ٹرمپ مشکل فیصلوں میں گھر گئے۔ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، جنگ بندی کمزور، امریکہ...
کراچی ایران جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اپریل کے دوران اسرائیلی حملے...
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی پوری...
کراچی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے،دو بچوں سمیت 12افراد شہید ہوگئے۔ بیروت اور جنوبی لبنان کو ملانے والی...
اسلام آ بادپاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
کراچی فلپائنی سینیٹ میں گولیاں چل گئیں، سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا کی گرفتار ی کی کوشش ، رونالڈ ڈیلا روزا پر...