اسلام آ باد (آئی این پی ) ابوظبی پورٹس پاکستان اگلے 10 سال میں کراچی بندر گاہ پر 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،ٹرمینل پر نئے ڈھانچے کی تعمیر سے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن تک کے مال برادر بحری جہاز لنگر انداز ہوسکیں گے،ان خیالات کااظہار ابوظبی پورٹس پاکستان کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفسر خرم عزیز خان کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے وزیراعظم کو بتایاکہ تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ جدید کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو سال میں مکمل کرلیاجائے گا، اس منصوبے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ٹرمینل منصوبے میں ایسس کنٹرول کی تعمیر ، خود کار دروازے ، دوسومیٹرز تک برتھ کی توسیع ، کرین ریل ٹریک اور دیگر ڈھانچہ جاتی کام شامل ہے۔ ٹرمینل پر نئے ڈھانچے کی تعمیر سے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن تک کے مال برادر بحری جہاز لنگر انداز ہوسکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ابوظبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کا مقصد شفافیت ، فعالیت اور بندرگاہ کی کارکردگی کوبڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر اشیا اور کنٹینرز کی نقل وحمل کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بہتر بنایاجائے گا۔ وزیراعظم نے منصوبے کو فعال کرنے اور ٹرمینل سے اشیا کواٹھانے کے لیے ریلوے حکام کو مال برادر بوگیوں اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔
کراچی ایران معاملے پرصدر ٹرمپ مشکل فیصلوں میں گھر گئے۔ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، جنگ بندی کمزور، امریکہ...
کراچی ایران جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اپریل کے دوران اسرائیلی حملے...
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی پوری...
کراچی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے،دو بچوں سمیت 12افراد شہید ہوگئے۔ بیروت اور جنوبی لبنان کو ملانے والی...
اسلام آ بادپاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
کراچی فلپائنی سینیٹ میں گولیاں چل گئیں، سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا کی گرفتار ی کی کوشش ، رونالڈ ڈیلا روزا پر...