اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے بعد پا کستان انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایکٹ کے ذ ریعے قائم اتھارٹی وفاقی محکموں کے دفاتر کی تعمیر ،پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی ذمہ دار ہوگی ، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم آفس مینٹی نن سی ڈی اے کو ٹرانسفر، پی ڈبلیو ڈی ٹیکنکل افسروں کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا جا ئیگا ، ۔یہ اتھارٹی ایک ایکٹ کے ذ ریعے بنا ئی جا ئے گی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر ہا ئوسنگ و تعمیرات کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو پیش کی جا ئیں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ۔ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن۔سیکر ٹری ہائوسنگ و تعمیرات ۔ سیکر ٹری قانون و انصاف اور سیکر ٹری فنا نس ڈویژن نے شرکت کی ۔ ذ رائع کے مطا بق یہ اتھا رٹی وفاقی محکموں کے دفاتر کی تعمیر اور پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی ذمہ دار ہوگی۔ اتھارٹی کا ایسٹ(ASSET) ونگ پی ڈبلیو ڈی اور وفاقی جائیدادوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا اور اس کی نگرانی کا ذمہ دار ہو گا۔ سفارشار ت کے مطابق اسلام آ باد میں پی ڈبلیو ڈی کی انکوائریز بمعہ سٹاف سی ڈی اے کو ٹرانسفر کردی جا ئیںگی کیونکہ سی ڈی اے پہلے ہی انکوائریز کے ذ ریعے سر کاری مکانوں کی مینٹی ننس کر رہا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی انکوائریز کو متعلقہ محکموں کو ٹرانسفر کردیا جا ئے گا۔ سپریم کورٹ آف پا کستان ۔ الیکشن کمیشن آف پا کستان اور وزیر اعظم آفس کی مینٹی ننس کا کام جو اس وقت پی ڈبلیو ڈی کے پاس ہے اسے بھی سی ڈی اے کو ٹرانسفر کردیا جا ئے گا کیونکہ وفاقی سیکر ٹیریٹ کی مینٹی ننس پہلے ہی سی ڈی اے کے پاس ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے گزیٹڈ ٹیکنکل افسروں کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا جا ئے گا۔ نان ٹیکنکل سٹاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سر پلس پول کو بھیج د یا جا ئے گا۔ پی ڈبلیو ڈی کے جاری منصو بوں کے بارے میں تین آپشنز تجویز کئے گئے ہیں جن میںسے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریںگے۔ ایک تجویز یہ ہے کہ جاری ترقیاتی اسکیمیں پی ڈبلیو ڈی مکمل کرے ۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ انہیں متعلقہ وزارتوں کو دیدیا جا ئے ۔تیسری تجویز یہ ہے کہ نئی اتھارٹی انہیں مکمل کرائے ۔کمیٹی کی سفارشات اگلے ہفتے وزیر اعظم آفس کو بھیج دی جا ئیں گی۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...