لندن/اسلام آباد (نیوز ایجنسی) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاک افغان سرحد، خیبر پختونخوا کے شہروں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سفر نہ کرنے، اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں ایل او سی کے اطراف میں 10 میل تک سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع خیبر کے سفر سے بھی روک دیا ہے جبکہ برطانوی شہریوں کو کوہاٹ، کرم، لکی مروت لوئردیر، مہمند اورکزئی، پشاور شہر، سوات اور ٹانک کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔برطانوی حکام کے مطابق برطانوی شہری شمالی وزیرستان، اپرجنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان، اس کے علاوہ مانسہرہ اور چلاس کے درمیان براستہ بٹہ گرام، بشام، داسو اور قومی شاہراہ این 15 پر بھی سفر نہ کریں۔ایف سی ڈی او نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری مردان رنگ روڈ کے شمال سے چترال شہر تک قومی شاہراہ این 45 پر بھی سفر نہ کریں، جبکہ برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو تمام صوبہ بلوچستان ما سوا بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کے سفر سے روک دیا ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں قومی شاہراہ این 10 موٹروے، اور این 25 سے بلوچستان سندھ بارڈر بشمول گوادر شہر کا بھی غیر ضروری سفر نہ کیا جائے ، جبکہ برطانوی ایف سی ڈی او نے نواب شاہ سمیت سندھ کے تمام شمالی اضلاع کے سفر سے بھی اپنے شہریوں کو روک دیا ہے۔
راولپنڈی عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنمایا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکا،اڈیالہ جیل...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے...
نئی دلی بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
اسلام آباد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے تصدیق کی ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہیں...